اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ اور یروشلم میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے تاکہ نوجوان فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں جانے سے روکا جا سکے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز بھی مسجد اقصیٰ میں نوجوانوں اور خواتین پر تشدد کا سلسلہ جاری رکھا اور نوجوانوں کو مسجد میں
داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جبکہ اسرائیلی حکومت نے نوجوان فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں جانے سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یروشلم کے قدیمی حصے میں ہر جانب پولیس چیک پوسٹس بنا دی گئی ہیں اور مسجد میں جانے کے لیے تقریباً 20 چوکیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔